20 اکتوبر کو مارکیٹ 41 ہزار کی بلند سطح پر تھی ، موجودہ صورتحال میں اب تک سرمایہ کاروں کی 400 ارب کی رقم ڈوب چکی ہے
کراچی: ملکی سیاسی صورتحال کے باعث سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان جاری ہے ، 100 انڈیکس 5 ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ، ایک طرف تو عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں معاشی ترقی کی تعریف کر رہے ہیں تو دوسری جانب ملک میں جاری سیاسی ہلچل کے باعث سٹاک مارکیٹ میں مندی کا سلسلہ ہے جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔ 20 اکتوبر کو مارکیٹ نے 41 ہزار 545 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا ، مگر اب انڈیکس 5 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آچکا ہے ۔ اس دوران سرمایہ کاروں کی 400 ارب روپے سے زائد رقم ڈوب گئی ۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی میدان میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث انویسٹرز بھی گھبراہٹ کا شکار ہو رہے ہیں اور شیئرز خریدنے کے بجائے فروخت کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔