آف شور کمپنیوں کی قانونی اور غیر قانونی حیثیت کو چیلنج کیا جاسکتا ہے ، سیاستدان آف شور کمپنیوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کریں :سلیم مانڈوی والہ
اسلام آباد (یس اُردو) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ملکی شخصیات کی آف شور کمنپیوں کے امور کی انکوائری کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ سلیم مانڈوی والہ کہتے ہیں کوئی بھی شخص ٹیکس بچانے کیلئے کاروبار چھپا نہیں سکتا ، اثاثے ظاہر نہ کرنے والے سیاستدان نا اہل ہو سکتے ہیں ۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والہ کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کے لئے تمام اداروں سے تفصیلات طلب کی جائیں گی ، آف شور کمپنیوں کی قانونی اور غیر قانونی حیثیت کا تعین کیا جاسکتا ہے ، کوئی بھی بزنس مین اپنے کاروبار کو چھپا نہیں سکتا ، سیاست دانوں کو آف شور کمپنیوں کی تفصیلات بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کرنا پڑیں گی ۔ ان کا کہنا ہے کہ اثاثے چھپانے والے سیاستدان نا اہل ہو سکتے ہیں ، آف شور کمپنیوں کے ذریعے ٹیکس بچانا نامناسب ہے ، آف شور کمپنیوں کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی آ سکتی ہے