کراچی (یس ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (ولی خان گروپ)کی سربراہ بیگم نسیم ولی خان نے کہا ہے کہ باچا خان کی سیاست ایمانداری، عوامی بہبود اور عدم تشدد پر مبنی تھی، باچا خان اور ولی خان کی اے این پی کو بچانے نکلی ہوں۔
کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں بیگم نسیم ولی خان نے کہا کہ سندھ کے لئے امن کا پیغام لے کر آئی ہوں، انہوں نے کہا کہ اسفند یار کی سربراہی میں اے این پی نے امریکا کے سامنے سر جھکا کر ہم سب کا سر شرم سے جھکا دیا۔
بیگم نسیم ولی خان نے الزام عائد کیا کہ کراچی میں پختونوں کا قتل ہوا اورشاہی سید نے 16 کروڑ روپے میں سودا کرلیا، بیگم نسیم ولی خان نے کہاکہ باچا خان کی سیاست ایمانداری، عوامی بہبود اور عدم تشدد پر مبنی تھی، باچا خان اور ولی خان کی اے این پی بچانے نکلی ہوں۔