دبئی : عاطف اسلم اور بھارتی گلوکار سونو نگم نے گزشتہ روز پہلی بار اکھٹے دبئی میں منعقدہ ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا۔ یہ کنسرٹ متحدہ عرب امارات کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔
عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ میں سونو نگم کے ساتھ پرفارم کرنے کا خواہش مند تھا۔ ہم دونوں نے یہ کنسرٹ اپنے اپنے ملکوں کی عوام کی دلجوئی کیلئے کیا ہے۔
ہم گلوکاروں کو سیاست کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سونو نگم نہ صرف میرے سینئر ہیں بلکہ میں ان تہہ دل سے بہت عزت کرتا ہوں۔ ہم نے دل کی گہرائیوں سے عوام کیلئے پرفارم کیا ہے۔ عاطف اسلم نے بتایا کہ دبئی میں پرفارم کرنا ہمیشہ ہی اچھا تجربہ ہوتا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی گلوکار سونو نگم کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم نہ صرف ایک اچھے گلوکار ہیں بلکہ انتاہئی اچھے انسان بھی ہیں۔ میں ان کے ساتھ اکھٹے ایک سٹیج پر پرفارم کرنے کیلئے بہت بے تاب تھا۔
گزشتہ ماہ جب وہ میرے گھر آئے تو ہم نے فیصلہ کر لیا تھا کہ ہم دونوں گلوکار اپنی عوام کیلئے اکھٹے پرفارم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں گلوکاروں نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم متحد ہیں۔