اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے خبردار کیا ہے کہ حکومت الفاظ کے چناؤ میں احتیاط سے کام لے۔ایک ستون کو چھیڑا تو ملک خطرے میں پڑ جائے گا۔ ماضی کی سیاست کو دہرانا نہیں چاہتے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں دھواں دار تقریر کی۔ ان کا کہنا تھا مانتا ہوں چیئرمین نیب کی تعیناتی مشاورت سے ہوئی لیکن کیا نیب کو صرف سندھی ہی کرپٹ نظر آتے ہیں اور باقی سب دودھ کے دھلے ہوئے ہیں جس کا جو کام ہے اسے وہ ہی کرنا چاہیئے ۔ فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت اور سیاستدانوں کا سیاست کرنا ہے۔ خورشید شاہ نے حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برت۔ سندھ وفاق کا ستون ہے اسے چھیڑا تو ملک خطرے میں پڑ جائے گا۔