counter easy hit

سیاست بچوں کا کھیل نہیں ۔۔۔۔الیکشن سے کچھ روز قبل تحریک انصاف کو کس نئی مشکل کا سامنا ہے ؟ اس خبر میں جانیے

کراچی; سندھ میں سیاسی منظر نامہ دلچسپ ہوتا جارہا ہے دیرینہ حلیف اور حریف پوزیشن بدل رہے ہیں جس میں پی پی ، پی ٹی آئی اور گرینڈ الائنس کو مشکلات کا سامنا ہے پی پی کے ضلع دادو میں سابق ایم این ا ے طلعت مہیسر نے

نامور صحافی الطاف مجاہد اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں۔۔۔پی ٹی آئی جوائن کرلی ہے تو مجلس عمل نے سکرنڈ میں این اے 214 پر سائیں جی ایم سید کے پوتے زین شاہ کی حمایت کرتے ہوئے اپنے امیدوار کو دست بردار کرادیا ہے ضلع گھوٹکی میں سابق تحصیل ناظم میاں شفیق بھرچونڈی پی پی کو چھوڑ کر جی ڈی اے کا حصہ بن چکے ہیں۔ ہالاکی نولکھی گدی سروری خانقاہ کے سجادہ نشین مخدوم جمیل الزماں نے پی پی پی سے اختلافات فراموش کرکے دوبارہ اسی جماعت کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اختلافات نہیں تحفظات تھے جو دور ہوچکے ہیں۔ ضلع دادو میں سائیں جی ایم سید کے پوتے جلال محمود شاہ کی سندھ یونائیٹڈ پارٹی او رپی ٹی آئی میں انتخابی مفاہمت ہوگئی ہے جب کہ خیرپور میں دو سابق وزرائے اعلیٰ قائم علی شاہ اور غوث علی شاہ پی ایس 26 پر مدمقابل تھے لیکن غوث علی شاہ لالہ غفار شیخ کے حق میں دست بردار ہوگئے اب وہ قائم علی شاہ کی صاحبزادی نفیسہ شاہ سے NA-208 پر مقابلہ کریں گے سندھ میں واحد بلامقابلہ کامیاب امیدوار پی پی کے شبیر بجارانی ہیں جو اپنے دادا نور محمد بجارانی، چچا شیر محمد بجارانی

اور والد ہزار بجارانی کے حلقے سے کھڑے ہوئے پی پی سے اختلافات کا تاثر دیا اور واحد مقابل مجلس عمل کے پیر عبدالقیوم ہالیجوی کے کاغذات چیلنج کردیئے اور کامیابی ِپر دوبارہ جیالے بن گئے۔ جیکب آباد میں سابق نگراں وزیراعظم، سابق چیئرمین سینیٹ اور سابق گورنر سندھ محمد میاں سومرو پی پی کے ٹکٹ پر امیدوار ہیں او رضلع گھوٹکی میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم سے ناراض جام سیف اللہ دھاریجو نے جی ڈی اے کی بجائے جمعیت علمائے اسلام جوائن کرلی ہے ان کے چھوٹے بھائی جام اکرام اللہ بھی ایم پی اے رہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اپنے آبائی ضلع ہالا سے دست بردار ہوچکے ہیں اور کراچی سے امیدوار ہیں حیدرآباد میں سندھ تبدیل پسند پارٹی اور تحریک انصاف نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے یہاں پی ٹی آئی کے خاوند بخش اور ان کے بیٹے سہیل جیجہو نے علی قاضی کے حق میں دست برداری کا اعلان کیا ہے تبدیل پسند پارٹی NA225 پر خاوند بخش کو سپورٹ کرے گی۔ حیدرآباد میں جی ڈی اے کے ایاز لطیف پلیجو پی ایس 62 سے امیدوار ہیں جے یو آئی مجلس عمل کے مولانا اعظم جہانگیری نے ان کے حق میں دست برداری کا اعلان کرتے ہوئے ان کے حق میں گھر گھر مہم چلانے کا یقین دلایا ہے۔ پی ایس 35 نوشہرو فیروز سے آزاد امیدوار عبدالحق بھرٹ نے جو پی پی کے کئی بار ایم پی اے اور وزیر بھی رہے ہیں جی ڈی اے کے ٹکٹ پر آفرمسترد کردی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ان سے بھی بدین کے کمال چانگ کی طرح پی پی کا رابطہ ہے جو فریال تالپور سے ملاقات کے بعد پی پی کا حصہ بن چکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website