فیصل آباد: (یس نیوز )وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے قائد کی حفاظت کرنا آتی ہے لہذا اگر ہمارے قائد ین کے گھر کی طرف کوئی بھی آیا تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کو شرم آنی چاہئےکہ دو روز قبل مردان میں وکلاء شہید کیے گئے اور اگلے دن افسوس کرنےکی بجائے ڈانس پارٹی کرتے رہے، حکومت انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی لیکن گزشتہ روز جو زبان استعمال کی گئی وہ نامناسب ہے، خلاقیات کی حد میں سیاست کی جائے ورنہ سبق سیکھانا جانتے ہیں۔ ہمیں اپنے قائد کی حفاظت کرنا آتی ہے، ہمارے قائدین کے گھر کی طرف کوئی بھی آیا تو سیاست پیچھے چھوڑ کر اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
عابد شیر علی نے کہا کہ ہفتے کے روز راولپنڈی میں آگ لگانے کی کوشش کی گئی اور مشتعل بردار ریلیاں نکالی گئیں تاکہ ملک میں آگ لگائے جائے لیکن عوام نے انہیں ناکام بنا دیا۔ عوام نے احتجاجی سیاست اور ریلیوں کو نظر انداز کردیا ہے، عوام نے جہلم اور بورے والا میں بھی فیصلہ دیا ہے، عوام ہی کود فیصلہ کریں کہ کون کس کا ایجنٹ ہے۔