اسلام آباد…اسلام آباد میں بہار کی آمد آمد ہے ، مگر اس میں الرجی کے مریضوں کے لیے ایک پریشان کن بات بھی ہے کہ پولن بھی آہستہ آہستہ بڑھتی جائے گی ، پولن کا سیزن مارچ میں عروج پر ہوگا۔
اسلام آباد میں پولن الرجی کےلیے حساس شہری تیار رہیں ، موسم بدلنے کے ساتھ ساتھ پولن کا سیزن قریب تر ہوتا جارہاہے ۔چونکہ پولن بعض درختوں سے جنم لیتی ہے، اس لیے ڈاکٹرز کا مشورہ ہے کہ پولن الرجی کے مریض وفاقی دارالحکومت کےایسے علاقوں جہاں جنگلی شہتوت کے درخت زیادہ ہیں یا پارکوں ، گرین ایریاز اور مارگلہ کے دامن میں واقع علاقوں میں زیادہ احتیاط برتیں ۔ ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق پولن کا سیزن مارچ میں عروج پر ہوگا۔کراچی میں چلنے والی سرد ہواؤں کے بارے میں ڈی جی میٹ بتاتے ہیں کہ آج اور کل بھی خشک ہوائیں چلتی رہیں گی ، ایک اچھی خبر 23 اور 24 فروری کو شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔