counter easy hit

این اے 245 اور پی ایس 115 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

Polling for election

Polling for election

پریزائیڈنگ افسروں کو سامان کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ، ڈپٹی کمشنر نے تمام عملے کو انتخابی ضوابط سے آگاہ کر دیا
کراچی (یس اُردو) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ، پولیس اور رینجرز کی سیکورٹی میں صبح 8 بجے پولنگ کا آغاز ہوا ۔ این اے 245 اور پی ایس 115 کے ریٹرننگ افسران نے پریزائیڈنگ افسران کو دوپہر 2 بجے پولنگ سامان کے کیلئے بلایا تھا ۔ وقت کی پابندی کرنے والے پریزائیڈنگ افسران کو 4 گھنٹے تک پریشانی اٹھانا پڑی ۔ چھ بجے کے بعد پریزائیڈنگ افسران کو پولنگ سامان کی فراہمی شروع ہوئی ۔ پریزائیڈنگ افسران کو معاوضہ بھی سامان کے ساتھ دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور ریٹرننگ افسرنے پریزائیڈنگ افسران کو ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا ۔ کئی پریزائیڈنگ افسران پابندی کے باجود موٹر سائیکل اور نجی گاڑیوں میں پولنگ سامان لے کر گئے ، باقی سرکاری گاڑیوں کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے ۔ این اے 245 میں 4 لاکھ ووٹرز 13 ہزار اور پی ایس 115 میں ایک لاکھ 62 ہزار 614 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ دونوں حلقوں کے پریزائیڈنگ افسران پولیس کی نگرانی میں پولنگ سٹیشنزمنتقل ہوئے جہاں صبح 8 بجے پولنگ شروع ہوئی ۔