عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ کے امیدواروں میں مقابلہ کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ آج ہو رہی ہے ، عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ۔ عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ کے امیدواروں میں مقابلہ کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کی جانب سے فاروق ایچ نائیک صدر ، صفدر حسین سیکرٹری جنرل اور ارشد زمان سیکرٹری خزانہ کے امیدوار ہیں ۔ حامد خان گروپ کی جانب سے رشید اے رضوی صدر ، آفتاب احمد باجوہ سیکرٹری جنرل اور محمود شیخ سیکرٹری فنانس کے امیدوار ہیں ۔ اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر کل 457 اراکین ووٹ کاسٹ کریں گے جبکہ مجموعی طور پر ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 2951 ہے ۔ دوسری جانب انتخابات میں الیکشن قواعد کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی ۔ امیدواروں کے پوسٹر اور بینرز آویزاں تاحال پولنگ سینٹر کے اطراف سے نہیں اتارے جا سکے ۔