counter easy hit

عمر سے زیادہ شادیاں رچانے والانائیجیریا کا رہائشی

Polygamy merry old resident of ualanayyjyrya

Polygamy merry old resident of ualanayyjyrya

کئی افراد کے لئے ایک بیوی کے ساتھ گزارا کرنا مشکل لگتا ہے لیکن ایک شخص ایسا بھی ہے جو ایک چھت کے نیچے اپنی عمر سے زیادہ بیویوں اوراس سےدگنی اولاد کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے اور مزید شادیوں کا ارادہ رکھتا ہے۔

جی ہاں!محمد بیلو ابوبکر نامی عمر رسیدہ شخص کی عمر بانوے سال ہےاور انہوں نے ایک ، دو نہیں بلکہ ایک سو سات شادیاں کر کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔یہ صاحب دس بیویوں کو طلاق دے کے فارغ کرچکے ہیں مگر ابھی بھی ستانوے خواتین ایک چھت کے نیچے اپنی سوکنوں کے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہی ہیں۔

ان کی کچھ ازواج ایسی بھی ہیں جن کی عمریں اپنے شوہر کی پہلی بیویوں سے ہونے والے بچوں سے بھی کم ہیں۔

ابو بکرپچھلے کئی برسوںسے میڈیا کی نظروں میں ہیں ۔حال ہی میںان کی موت کی افواہیں منظر عام پر آئیںتو وہ دوبارہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

ان افواہوں کو سننے کے بعد انہوں نےمقامی اخبارکو بتایا کہ وہ زندہ،مکمل صحت مند اور مزید شادیوں کے لیے تیار ہیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا’’ یہ افواہ بے بنیاد ہے اور یہ سب میرے حاسدین کا کام ہے۔خدا نے جو کچھ بھی مجھے عطا کیاہے وہ اس سے حسد کرتے ہیں۔میں یہ سب خدا کے حکم سے کر رہا ہوں اور آخر وقت تک کرتا رہوں گا۔‘‘

نائیجیریا میں مقامی اسلامی حکام ان کی چار سے زائد شادیوں پرتنازعہ اختیار کیے ہوئے ہیں اوران کی قانونی حیثیت ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق 2008 میں انہیں نائیجیریا کی عدالت کی طرف سے چھیاسی میں سے بیاسی بیویوں کو طلاق دینے پر مجبور کیا گیا تھا جس سے انہوں نے صاف انکار کردیا تھا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website