ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت ، آوارہ اور باولے کتوں نے غریب ملازم کی 6بکریوں کو چیر پھاڑ دیا ، علاقہ بھر میں خوف پھیل گیا ، صبح اور شام کے وقت سیر کیلئے جانیوالی خواتین و بچے خوفزدہ ۔ڈی سی او سے اصلاح احوال کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق محلہ چھٹی پاتشاہی کے رہائشی عمران گجر جو کہ ٹی ایم اے میں ملازم ہے نے اپنی گزر اوقات کیلئے بکریاں پال رکھی تھیں گزشتہ رات جن کو آوارہ اور باولے کتوں نے چیر پھاڑ کر رکھ دیا یہ واقعہ دیکھنے والے اہل محلہ پتھروں اور ڈنڈوں سے کتوں کو بھگانے کی کوشش کرنے میں ناکام رہے اس دلخراش واقعہ سے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور صبح و شام سیر کیلئے جانیوالی خواتین و بچے خوف سے واک کرنا چھوڑ گئے صحافیوں کی معلومات کے مطابق محکمہ صحت کے ذمہ داران ڈی ایس آئی ریاض احمد ، ٹی ایس آئی اللہ دتہ چیمہ ، سینٹری پٹرول حاکم علی ، ڈرگ انسپکٹر محمد عرفان ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اشرف و دیگر نجی مصروفیات اور میڈیکل سٹوروں پر چھاپے وغیرہ مارنے کے علاوہ اس ڈیوٹی سے غفلت برت رہے ہیں چےئر مین مرکزی انجمن تاجران مشتاق احمد صراف نے ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں سے اپیل کی ہے کہ سینٹری پٹرول ڈیوٹی پر حاکم علی کو اس کی اصل ڈیوٹی پر مامور کیا جائے تاکہ آوارہ اور باولے کتوں کا خاتمہ ہوسکے۔