ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی خراب پرفارمنس کی وجہ سے شائقین کرکٹمایوس ہیں، اور کھلاڑیوں پر سخت تنقید کی جارہی ہے، ایسا ہی کچھ کپتان سرفراز کے ساتھ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سےپاکستانی نژاد شخص نےبدتمیزی کی،خاندان کےسامنے برا بھلا کہاگیا،سرفراز احمد پہلے غصے میں آ کر کھڑے ہوئے پھرچلے گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پرسرفرازکےحامی بھی میدان میں آگئے، اس کم ظرف لڑکے کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔سوشل میڈیا صارفین نے اس لڑکے شرمناک عمل پر شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم سرفراز احمد کے ساتھ ہیں، انہوں نے ہی چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی اور ورلڈکپ میں بھی ہم انہی کے ساتھ ہیں۔ بعدازاں اس لڑکے کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ معافی مانگ رہا ہے، اس لڑکے نے کہا کہ میں پاکستانی کپتان سے معافی مانگی اور اپنے موبائل سے ویڈیو ڈیلیٹ کردی، اس بات کا کچھ علم نہیں کہ کیسے اپلوڈ ہوگئی، میں بہت شرمندہ ہوں۔