گجرات (یس ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ غریبوں کے اسکول غیر محفوظ ہیں، تعلیمی فنڈز لیپ ٹاپ اور جنگلہ بس پر ضائع کر دئیے گئے۔ چودھری پرویز الہٰی نے گجرات میں مختلف اسکولوں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف میڈیا پر سب ٹھیک ہے کا شور مچا رہے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، ناقص حفاظتی انتظامات کے باعث ہزاروں اسکولوں کے لاکھوں بچوں کی زندگی داؤ پر لگی ہے۔