لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )دیہاتی علاقوں میں واقع سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات ، نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ تفصیلات کے مطابق کہ دہشتگردی کے موجودہ حالات کے تناظر میں سکولوں کو سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری ہو ئیں شہر ی علاقوں میں تو پولیس افسران نے بھی دلچسپی لی اور صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کی لیکن دیہاتی علاقوں میں اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی سکولوں میں کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں پرائیویٹ سکولوں کے مالکان جیبیں بھرنے کے علاوہ کچھ نہیں کررہے ارباب اختیار اس صورتحال کا نوٹس لیں اور دیہاتی علاقوں میں سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ امن وامان کی صورتحال بہتر ہوسکے اور کوئی ناخوشگوار واقع نہ ہوسکے