اسلام آباد (ویب ڈیسک ) حکومت میں اچھی کارگردگی نہ دکھانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ۔وزیراعظم عمران خان کی وزراء کی کارکردگی عوام کے سامنے لانے کے لیے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور علیم خان کو ہدایات جاری کر دیں ۔ عثمان بزدار اور علیم خان کو اہم معاملات اور حکومتی فیصلے مشاورتسے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی کارکردگی کی رپورٹ کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور سینئر صوبائی وزیر علیم خان کو اہم زجہ داریاں سونپی ییں ۔وزیراعظم نے وزراء کی کارکردگی عوام کے سامنے لانے کے لیے وزیر اعلی پنجاب اور علیم خان کو ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب علیم خان محکموں کی کارکردگی، مستقبل کے لائن آف ایکشن پر بریفنگ لینگے۔عثمان بزدار اور علیم خان کو اہم معاملات اور حکومتی فیصلے مشاورت سے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزراء کی کارگردگی عوام کے سامنے لائی جائے تاکہ اپوزیشن پر بھی دباؤ بڑھے۔ خیال رہے اس سےقبل بھی عمران خان کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ اچھی کارگردگی نہ دکھانے والوں کو عہدے سے ہٹا دیں گے۔ ہم پنجاب کابینہ کے وزراء کی کارگردگی کو دیکھ رہے ہیں اور سو دنوں کے بعد ہم ناقص کارگردگی دکھانے والے صوبائی وزراء کو فارغ کر دیں کریں گے اور کارگردگی دیکھنے کے بعد ہی مزید لوگوں کو کابینہ میں شامل کرنے کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔جب کہ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان فیاض الحسن چوہان کی کارگردگی پر ناخوش نظر آتے ہیں اور ممکن ہے فیاض الحسن چوہان سے وزارت لے لی جائے یا پھر ان کو کوئی اور وزارت دی جائے۔