لندن: آسٹریلوی گلوکارہ کائلی مینوگ نے اپنا مجسمہ دیکھا اور خود حیران رہ گئیں۔ اس بات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا خود کو اپنے سامنے دیکھ کر خوشی بھی ہوئی اور عجیب سا بھی محسوس ہوا۔ کائلی کا یہ مجسمہ دو ہزار سات میں بنایا گیا تھا۔ مجسمے کا لباس تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب اسے وہ لباس پہنایا گیا ہے جو کائلی نے اپنی نئی البم کے ٹائٹل پر چھپی تصویر میں پہنا ہے۔