گیارہ برس کی عمر میں کیریئر کا آغاز کیا ، پہلے میوزک البم کی ایک کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں ، خواب آور ادویات کی زائد مقدار کے باعث انتقال کر گئے تھے
لاس اینجلس: کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کو مداحوں سے جدا ہوئے آج آٹھ برس ہو گئے، ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں ایک سے زائد بار درج ہے جبکہ انہوں تیرہ گریمی ایوارڈز بھی جیتے ہیں۔ دنیائے موسیقی میں کنگ آف پاپ کے نام سے مشہور مائیکل جیکسن نے 1964 میں اپنے بھائیوں کے گروپ جیکسن فائیو میں شمولیت اختیار کی۔ اس وقت مائیکل کی عمر صرف گیارہ برس تھی۔ ان کی پہلی سولو ڈسکو البم آف دی وال تھی جس کی ایک کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ مائیکل کی البم تھرلر نے فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ آف دی وال، ڈینجرس، بیڈ، انونسبل انکی ہٹ البم ہیں۔ ان کے 13 گانے بل بورڈ چارٹس پر پہلے نمبر پر رہے جبکہ دنیا بھر میں البمز کی پچھہتر کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ مائیکل 25 جون دو ہزار نو کو خواب آور دوا کی زائد مقدار باعث 50 سال كى عمرميں لاس اينجلس ميں انتقال كر گئے۔