روم ……کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے برسلز حملوں کی مزمت کرتے ہوئے اسلحہ سازوں کو بھی ان حملوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
ایسٹر سے قبل اٹلی میں دعائیہ تقریب سے خطاب میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مسلمان، عیسائی ، ہندو سب خدا کی مخلوق ہیں اور آپس میں بھائی ہیں، ہم پرامن طریقے سے رہنا چاہتے ہیں لیکن دہشتگرد خون ریزی اور بے امنی چاہتے ہیں۔برسلز حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ دنیا میں اسلحہ بنانے والے بھی ان حملوں کے ذمہ دار ہیں ،بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں منگل کے روز ایئرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر حملے میں 31 افراد ہلاک اور ڈھائی سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔