counter easy hit

ڈونلڈٹرمپ کے خیالات عیسائیت سے متصادم ہیں،پاپائے روم

Pope

Pope

کراچی…… ……پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص لوگوں کے درمیان پل بنانے کے بجائے دیواریںکھڑی کرتا ہے تو وہ عیسائی ہو ہی نہیںسکتا۔
امریکا میں موجود امیگرینٹس کے بارے میں ریپبلکن صدارتی امیداور ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہو ئے پاپائے روم کا کہناتھا کہ امیگریشن کے حوالے سے ٹرمپ نے کوئی منفی بات کہی ہے کہ تو وہ عیسائی کھلانے کے قابل نہیں ہیں۔میکسکو سے روم واپسی پر اس سوال پر کہ کیا آپ امریکا کے کیتھولک عیسائیوں سے ٹرمپ کو ووٹ دینے سے روکنے کی تجویز دیں گے؟جواب میں پاپائے روم نے کہا کہ میں ایسی کوئی تجویز نہیں دے سکتا اور نہ ہی اس تنازع میں پڑناچاہتا ہوں کہ امریکی کیتھولک عیسائی ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دیں تاہم ٹرمپ اگر مستقل میں امریکا کے صدر منتخب ہوجاتے ہیں تووہ امریکا اور میکسکو کے درمیان دیوار ضرور کھڑی کردیں گے۔پوپ فرانسس نے کہا کہ میں اس معاملے میں ملوث نہیں ہونا چاہتا ،تاہم یہ ضرور دیکھنا ہوگا کہ انہوں نے در حقیقت اس حوالے سے کیا کہاہے تاہم انہیں شک کا فائدہ ضرور دیا جانا چاہیئے۔