سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر حکومت سندھ نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے مشیر قانون کا قلمدان واپس لینےکانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
portfolio return of the law advisor from Murtaza Wahab, notification issuedq
نوٹیفکیشن ایڈووکیٹ جنرل سندھ آج عدالت میں جمع کرادیںگے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے بعد سے تنخواہوں کی تفصیلات اور قلمدان کی واپسی کا نوٹیفکیشن طلب کیا تھا۔ عدالت نے نومبر کے آخر میں حکم دیا تھا کہ مشیر وزیر اعلیٰ سندھ محکمہ قانون کا قلمدان نہیں رکھ سکتے۔