لزبن …..پرتگال میں تیز ہواؤں نے طیارے کی لینڈنگ مشکل بنا دی، Madeiraائیر پورٹ پر49میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز طوفانی ہواؤں نےطیارے کے لئے کھٹن صورتحال پیدا کر دی۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ لینڈنگ کیلئے رَن وے کی جانب بڑھنے لگا،طیارہ تیز ہوا کے سبب اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سائیڈویز سے ٹکرانے سے بال بال بچا۔بمشکل لینڈنگ کو کامیابی سے ممکن بنا کر ماہر پائلٹ نے نہ صرف مسافروں کی زندگی کو محفوظ بنایا بلکہ اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا بھی ثبوت پیش کر دیا