پودوں کے ہمارے ارد گرد 9 فوائد جو ہماری زندگی پر مثبت ترین اثرات ڈالتے ہیں
1. دباو کو کم سے کم کرتے ہیں
کام کی جگہ کے قریب اگر کوئی پودا یا گل دا ہو اور آپ اسے روزانہ پانی دیں تو وہ نہ صرف اچھا نظر آئے گا بلکہ آپ کا ذہنی دبائو بھی کم سے کم رکھے گا۔
2. کام کرنے کی استطاعت میں اضافہ کرتے ہیں
تحقیق سے یہ بات ثابت ہو تی ہے کہ دفاتر جہاں قدرتی پودوں کی موجودگی ہو ورکرز کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے اور ذہنی دبائو کا شکار نہیں ہونے دیتی۔
3. قدرتی ہوا کو بہتر بناتی ہے۔
آج کے گھٹن کے ماحول میں دفاتر اور گھر ہوا کا موثر گزر نہ ہونے کے باعث جراثیم کی آماجگاہ بنتے ہیں جس سے بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ جبکہ پودوں کی موجودگی سے ہوا کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
4. کام کا ماحول آرام دہ بناتے ہیں
پودے قدرتی طور پر ایئر کنڈیشنر اور ہوا میں نمی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں جس سے قدرتی طور پر آرام دہ ماحول کا باعث بنتے ہیں
5. جلد کیلئے انتہائی مفید اثرات مرتب کرتے ہیں
ائر کنڈیشنر اور دوسرے برقی آلات جلدی امراض کا باعث بنتے ہیں جبکہ پودےہوا میں نمی پیدا کر کے جلد کو خشک ہونے سے بچاتے ہیں۔
6. بیماریوں سے بچاتے ہیں
پودوں اور گلدان وغیرہ کی کثرت دفاتر میں کام کرنے والوں کو بیماریوں سے بچاتا ہے۔ جس سے ان میں بیماریوں کی شرح کم سے کم ہوتی ہے۔
7. تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارتے ہیں
8. شور کو جذب کر کے شور کی آلودگی دفاتر اور گھروں میں نہیں پھیلنے دیتے۔
9. نفسیاتی الجھنیں دور کر کے خوش رہنے میں مدد دیتے ہیں کیونکہ ہرے پورے پودے اچھائی کو پروموٹ کرنے کا ایک خاموش احساس پیدا کرتے ہیں