کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
Positive trend during business in Pakistan Stock Exchange
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے مندی کر رجحان تھا اور 100 انڈیکس میں پوائنٹس کی مسلسل کمی دیکھی جارہی تھی۔ تاہم، آج مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی مثبت رجحان سے ہوا اور کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا۔ مارکیٹ کے پہلے سیشن میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 528 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 42 ہزار 500 کی سطح عبور کرگیا۔