کراچی: پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کا جسد خاکی منگل کو لائے جانے کا امکان ہے۔
معروف اسکالر جنید جمشید کے اہل خانہ کے مطابق پمز اسپتال اسلام آباد میں جنید جمشید کے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل جاری ہے جیسے ہی یہ عمل مکمل ہوگا، میت ان کے حوالے کردی جائے گی جس کے بعد میت کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ اور ان کی تدفین کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا، اس بات کی توقع ہے کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ نیشنل اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق دارالعلوم کراچی میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ جنید جمشید کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی طیارے میں سوار تھیں جن کی میت کی شناخت کرلی گئی ہے۔