بھارت پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کرگیا۔پاکستانیوں کیلئے میڈیکل ویزا کا حصول ناممکن بنا دیا،دو ماہ سے کسی مریض کو علاج کیلئے بھارت کا ویزا جاری نہیں کیا گیا۔
Possible acquisitions of Indian medical visa for Pakistanis
بھارتی فیصلے سے ہزاروں پاکستانی مریض متاثرہو رہے ہیں ۔ دل، جگر اور گردے کے امراض میں مبتلا لاکھوں افراد علاج کی غرض سے بھارت جاتے ہیں۔ متاثرہ افراد نے دفتر خارجہ کو دہائی دی جس پر پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ بلا کر اظہار تشویش کیا۔
بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کرنے پر کوئی تسلی بخش جواب سامنے نہ آیا۔