لاہور: ممکنہ وزیر اعلیٰ پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کے گھر کی سکیورٹی بڑھانے کے حوالے سے دی گئی خبریں غلط ثابت ہوئی ہیں۔ ان کی گھر پر ابھی تک سرکاری سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔
راجہ یاسر ہمایوں کا نام ممکنہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے طور پر لیا جارہا تھا اور اس حوالے سے خبر دی گئی تھی کہ چکوال میں ان کی گھر کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے لیکن جب اس حوالے سے تحقیقات کی گئیں تو پتہ چلا کہ ان کی گھر کے باہر صرف ایک سکیورٹی گارڈ موجود ہے اور اس کے علاوہ کوئی سکیورٹی نہیں ہے ۔ خبر دینے والے ذرائع کے مطابق ان کو یہ خبر ڈی پی او چکوال نے دی تھی جو بعد تحقیق کرنے پر غلط ثابت ہوئی۔