counter easy hit

ٹرمپ ہیلتھ کیئر پروگرام کیلئے ووٹنگ ملتوی، واشنگٹن میں مظاہرہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ہیلتھ کیئر پروگرام کے لیے ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ ملتوی ہو گئی ہے۔ دوسری جانب دارالکحومت واشنگٹن ڈی سی میں اوباما ہیلتھ کیئر کی مجوزہ منسوخی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔

Postpone voting for Trump Health Care Program, demonstrating in Washington

Postpone voting for Trump Health Care Program, demonstrating in Washington

اوباما ہیلتھ پروگرام کو منسوخ کرنے کے لیے ہونے والی ووٹنگ کےموخر ہونے سے صدر ٹرمپ کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔کیونکہ انھوں نے کہا تھا کہ وہ جمعرات کو ایوان نمائندگان کی رائے شماری میں نئے بل کو منظور کرالیں گے۔ ایوان نمائندگان میں میں اکثریتی جماعت کے رہنما کیون میکاترتھی کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی اس بل پر درکار ووٹ حاصل کرلیں گے۔ اقلییتوں کی رہنما نینی پیلوسی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے غلط فیصلہ کیا ہے اور وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب آپ کو معلوم ہےکہ آپ نئے بل کے لیے تیار نہیں ہیں۔ نئے بل کی ایوان نمائدنگان سے منظور کرنے کے لیے 215 ارکان کی منظوری درکار ہے۔

ادھرامریکی دارلحکومت واشنگٹن میں اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام کو منسوخ کیے جانے کے بل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام منسوخ کیے جانے کی صورت میں ڈھائی کروڑ امریکی متاثر ہوں گے۔ پولیس نے اس موقع پر 20سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website