counter easy hit

شرجیل میمن کے خلاف غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ملتوی

سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف گیارہ ہزارایکڑ زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی سماعت کل تک ملتوی کردی جبکہ محکمہ اطلاعات میں 5 ارب روپے کی کرپشن سےمتعلق کیس میں ضمانت کی درخواست دیگر ملزمان کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا ہے۔

Postponed the hearing of illegal allotment case against the Sharjeel Memon

Postponed the hearing of illegal allotment case against the Sharjeel Memon

سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی نیب انکوئری کے خلاف دراخواست کی سماعت ہوئی۔ شرجیل میمن پر ملیر میں 11 ہزار ایکڑ سے زائد کی زمین غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔ عدالت نے کاغذات کو علیحدہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات میں 5 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں سیکریٹری محکمہ اطلاعات ذوالفقار شلوانی کی ضمانت میں مزید ایک روز کی توسیع کرتے ہوئے شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں ایک جگہ کرنے کی ہدایت کردی۔ نیب نے کیس میں الزام عائد کیا ہےکہ سابق وزیر شرجیل میمن، سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار شلوانی اور دیگر نے محکمہ میں 576 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website