counter easy hit

انیس قائم خانی کے خلاف مقدمہ کی سماعت ملتوی

postponed the trial of Aness Khani

postponed the trial of Aness Khani

پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کے خلاف مقدمہ کی سماعت 24نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔انیس قائم خانی پر تھانہ کینٹ میں شہری نے 1994میں جلاؤ گھیراؤ اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

حیدر آباد سیشن جج کی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما انیس قائم خانی پیش ہوئے ۔عدالت نے کیس کے پولیس پیپر انیس قائم خانی کے حوالے کردیئے ہیں ۔

انیس قائم خانی کے خلاف تھانہ کینٹ میں جلاؤ گھیراؤ اور اقدام قتل کا مقدمہ علی شاہ نامی شہری نے 1994 میں درج کرایا تھا اور اس مقدمہ میں انیس قائم خانی کی ایک لاکھ روپے کی ضمانت بھی منظور کی گئی تھی ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website