لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )آلو 20روپے کلو لیکن پکوڑے 200روپے کلو سے کم نہ ہو سکے پرائس کنٹرول کمیٹیاں صورتحال کا نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق آلو 20روپے کلو لیکن پکوڑے 200روپے کلو سے کم نہ ہوسکے آلو کی ٹکیاں اور چپس کی قیمتیں بھی کم نہ ہو سکیں سکولوں کے اند ر کیٹن پر لوٹ مار کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے تاکہ لوٹ مار کا یہ سلسلہ رک سکے اور ستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گزشتہ دنوں آلو60روپے کلو تھے تو پکوڑوں کے ریٹ وہی اور آج اگر 20روپے کلو فروخت ہورہے ہیں پکوڑوں اور چپس ٹکیاں وغیرہ کی قیمتوں میں کمی لائی جائے