اجزاء
ابلے آلو—————— 3عدد
دہی————— ایک کلو
تازہ دودھ——- ایک پیالی
چینی———- 2کھانے کے چمچے
نمک——– حسبِ ذائقہ
باریک کٹا پودینہ———– ½ گٹھی
کارن فلور————- ایک کھانے کا چمچہ
پسا سفیدزیرہ———— ½ کھانے کا چمچہ
کٹی کالی مرچ——— ایک چائے کا چمچہ
بگھار کے اجزاء
ثابت لال مرچ——— 4عدد
سفیدزیرہ———— 1/2چائے کا چمچہ
کڑی پتے———– چندعدد
میتھی دانہ————- 4عدد
تیل—————– 3کھانے کے چمچے
ترکیب
پہلے 3عدد ابلے آلوﺅں کو میش کرلیں۔
اب بڑے پیالے میں ایک کلو دہی، ابلے آلو، ایک پیالی تازہ دودھ، 2کھانے کے چمچے،حسبِ ذائقہ نمک،1/2گٹھی باریک کٹا پودینہ،ایک کھانے کا چمچہ کارن فلور،1/2کھانے کا چمچہ پسا سفید زیرہ اور ایک چائے کا چمچہ کٹی کالی مرچ،اچھی طرح مکس کرکے تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔
اب 3کھانے کے چمچے تیل گرم کرکے 4عدد ثابت لال مرچ، 1/2چائے کا چمچہ سفیدزیرہ،چند کڑی پتے اور 4عددمیتھی دانے ڈال کر بگھار تیار کریںاور رائتے پر ڈال کر گرم گرم پراٹھے کے ساتھ سرو کریں