نیویارک(یس ڈیسک )امریکا میں کرائے جانے والے رائے عامہ کے ایک جائزے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہلیری کلنٹن کی ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری میں کمی آ گئی ہے۔ سی بی سی نیوز اور نیویارک ٹائمز کی طرف سے کرائے گئے سروے کے مطابق اگر کلنٹن اور ٹرمپ حتمی طور پر صدارتی امیدوار بنتے ہیں تو امریکا کے 47 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز کلنٹن کو جبکہ 41 فیصد ٹرمپ کو ووٹ دیں گے۔ گزشتہ ماہ ایسے ہی ایک سروے میں سابق وزیر خارجہ اور سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن کو ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ پر 10 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔