حالات جیسے بھی ہوں ،میاں نواز شریف کے سنگ جدوجہد جاری رہے گی
پیرس (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ۸ گوجر خان راجہ علی اصغر نےکہا ہے کہ خطہ پوٹھوہارکےعوام کا جینا مرنا مسلم لیگ ن کیساتھ ہے ۔ حالات جیسے بھی ہوں میاں نواز شریف کے سنگ جدوجہد جاری رہے گی ۔ عوام کے دلوں سے میاں برادران کی محبت کبھی بھی ختم نہیں کی جاسکتی ۔ علاقے کے لئے ان کی خدمات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکن بہت جوش میں ہیں اور ہر موقع پر انہوں نے پارٹی کا ساتھ دیا ۔ ان کا یقین ہے کہ حلقے میں مسلم لیگ ن کی جیت یقینی ہے ۔