اسلام آباد (یس ڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ ملک میں بجلی کے بحران کے حوالے سے 10،15روز پہلے ہی پارلیمنٹ میں نشاندہی کر چکا تھا ،بجلی کا بریک ڈاون فرنس آئل کی وجہ سے ہوا ہے۔ سکھر میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا بحران فرنس آئل کی قلت کے باعث پیدا ہوا ہے۔
اب یہ کہہ دینا کہ لائنیں ٹرپ کر گئی تھیں کوئی جواز نہیں ، خورشید شاہ نے کہا کہ ایران ،گیس پائپ لائن معاملے پر عدالت میں چلا جائےگا،ہم پر ایک ملین ڈالر کی بنیاد پر روزانہ جرمانہ ہو سکتا ہے، حکومت خارجہ پالیسی پر اپوزیشن کو اعتماد میں لے،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بارے میں کیا جواب دوں وہ بادشاہ لوگ ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف 30 سے 40 لاکھ مزدور سڑکوں پر آجائیں گے ،بلاول بھٹو کے حوالے سے ارباب رحیم کے بیان پر یہی کہہ سکتا ہوں کہ ان کا دماغ چل گیا ہے۔