counter easy hit

بجلی بحران میں شدت، پنجاب میں 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ، شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ ہو گیا

Electricity

Electricity

لاہور (یس ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب میں بجلی بحران شدید ہو گیا، شہری علاقوں میں دس سے زائد اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ ہونے لگی۔ کوٹ ادو پاور سٹیشنز میں 15میں سے 10 پاور ٹربائنز بند ہو گئیں۔ گیس کی عدم فراہمی سے نصیر آباد، اُچ ون اور اُچ ٹو پاور سٹیشنز بند ہیں۔ مظفر گڑھ پاور پلانٹ میں تیل کی قلت سے 100 میگاواٹ کی کمی کا سامنا ہے۔

لیسکو، گیسکو، فیسکو ،پیپکو اور دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے 100 سے زائد گرڈ سٹیشنز بند ہیں۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی طلب 12 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے جبکہ ملک میں بجلی کی پیداوار 7 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق فرنس آئل کے 2 جہاز کل اور پرسوں کراچی پہنچیں گے۔ نہروں کی بندش اور پانی میں کمی کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی کا سامنا ہے۔ فیصل آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے اور صنعتی علاقوں میں 10 گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جا رہی ہے، بجلی کا شاٹ فال 4 ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے۔

فیسکو ریجن میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ بجلی کا شاٹ فال چار ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے جس سے شہری علاقوں میں 16 دیہی علاقوں میں 12 اور صنعتی علاقوں میں 10 گھنٹوں کیلئے بجلی بند کی جا رہی ہے۔