counter easy hit

بجلی کی پیداوار: کوئلے سے پاور سیکٹر کا خسارہ کم ہوگا، احسن اقبال

گڈانی کنڈ کے مقام پر کوئلے سے چلنے والے حبکو کول پاور پروجیکٹ کے منصوبے کی نقاب کشائی اور سنگِ بنیاد وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ کمیشن احسن اقبال نے کیا، جبکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری آج اس تقریب میں مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے۔

Power development and output from coal will lower the power sector losses Ahsan iqbal

Power development and output from coal will lower the power sector losses Ahsan iqbal

تفصیلات کے مطابق گڈانی میں کوئلے سے چلنے والے 1320میگاواٹ کے منصوبے کی نقاب کشائی اور سنگِ بنیاد وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ کمیشن احسن اقبال نے کیا۔اس منصوبے کو چائنا پاور حب جنریشن کمپنی تعمیر کررہی ہے جس کو چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ اور حب پاور کمپنی کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ کمیشن احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کے شعبے کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی مہنگی پیداوار ہے۔ کوئلے سے سستی بجلی کی پیداوار سے پاور سیکٹر کے خسارے کو کم کرنے اور گردشی قرضوں کو نیچے لانے میں مدد ملے گی۔ نیشنل ٹیرف ڈسپیچ کمپنی سے ہونے والے 30 سالہ معاہدے کے تحت اس منصوبے سے سالانہ 9.8ارب کلو واٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔اس منصوبے کی تکمیل سے ملک میں بجلی کی پیداوار کیلئے درآمد کئے جانے والے سالانہ 1.3ملین ٹن تیل کی بچت ہوگی جس پر ملک کے تقریباً 400ملین ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1320میگا واٹ کا یہ منصوبہ چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کی جانب سے حب پاور کمپنی کے موجودہ پاور پلانٹ میں لگایا جا رہا ہے اوریہ منصوبہ ملک میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں میں سب سے بڑا منصوبہ ہے، جو چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قائم کیا جا رہا ہے جس پر 1.6 بلین ڈالر لاگت آئے گی۔ منصوبے کیلئے سرمایہ کاری چین کا لیڈنگ بینکنگ کنسورشم چائنا ڈیولپمنٹ بینک فراہم کررہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website