وہاڑی(علی وارث کلیم )موسم کی تبدیلی کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آئی جبکہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے دن کے وقت مکھیوں اور رات کے وقت مچھروں نے جینا محال کردیا جس کی وجہ سے عوام ملیریا بخار میں مبتلا ہونے لگے جبکہ تاجروں کے کاروبار بری طرح متا ثر ہونے لگے جس پر عوامی وسماجی کا روباری حلقوں مجاہد علی ، زاہد علی ، جا وید ، محبوب احمد ، صفدر علی ، محمد اجمل ، عبدالغفار ، اکرم علی ودیگرنے احتجاج کرتے ہوئے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جا ئے