ٹوبہ ٹیک سنگھ…..ٹوبہ ٹیک سنگھ کےصوبائی حلقہ پی پی 89 پیرمحل میں ضمنی الیکشن کے لئےپولنگ کا عمل جاری ہے۔اس نشست پر مسلم لیگ ن اور تحریکِ انصاف کےامیدواروں کےدرمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔پی پی89 پیر محل کی سیٹ مخدوم علی رضا شاہ کےانتقال کےبعدخالی ہوئی تھی،مخدوم علی رضا شاہ آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے کے بعد مسلم لیگ ن شامل ہو گئےتھے،اب ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کےٹکٹ ہولڈرسید قطب علی شاہ المعروف علی بابا اورپی ٹی آئی کی امیدوارسیدہ سونیا علی رضا آمنےسامنےہیں۔حلقے میں 147 پولنگ اسٹیشن قائم کیےگئےہیں جبکہ ایک لاکھ 66 ہزار 713ووٹرزاپناحق رائےدہی استعمال کریں گے۔ضمنی الیکشن کےموقع پرسیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئےگئےہیں۔صبح8بجےشروع ہونےوالا پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔