counter easy hit

پیپلزپارٹی نے بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس تیارکر لیا

PPP also made r

PPP also made r

مجوزہ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے
کراچی (یس اُردو) وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کو نااہل کرانے کے لئے تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی نے بھی ریفرنس تیارکر لیا ، لطیف کھوسہ پیر کو ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کریں گے ۔مجوزہ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے ۔ وزیراعظم نے اہلیہ اور بچوں کے غلط اثاثے ظاہر کئے اور انکم ٹیکس گوشواروں میں بھی غلط بیانی کی ، وزیراعظم نے پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا جو جرم ہے ۔ریفرنس میں امپورٹ ایکسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی شامل کی گئی ہے ۔ بینک ڈیفالٹ سے متعلق اسٹیٹ بینک کا خط بھی ریفرنس میں شامل کیا گیا ہے ۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف کے وزیر اعلیٰ بننے تک کرپٹ پریکٹسز کرتے رہے ۔ الیکشن 2013 میں شریف خاندان ساڑھے 6 ارب کا نادہندہ تھا ۔ اسٹیٹ بینک نے بھی کہا تھا کہ یہ نادہندہ ہیں الیکشن نہیں لڑ سکتے ۔ انتخابات کے بعد شہبازشریف نے رسیدیں دکھائیں کہ رقم کی ادائیگی کردی ہے ۔ شریف خاندان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی ہوسکتے ہیں ۔ریفرنس میں نواز شریف، شہبازشریف، اسحاق ڈار، حمزہ شہباز اور کیپٹن صفدر کو نااہل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔