بلاول بھٹو کو لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ وہ لاڑکانہ سے اپنی والدہ کی نشست سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں
لاہور (یس اردو نیوز) بلاول بھٹو زرداری کے پارلیمانی سیاست میں آنے کے معاملے پر سینئر رہنمائوں نے بلاول بھٹو کو لاڑکانہ سے ضمنی الیکشن لڑنے کا مشورہ دے دیا۔
ایک بار پھر پیپلزپارٹی نے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کو پارلیمنٹ کے اندر لانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس ضمن میں بلاول بھٹو کو سینئر رہنماوں کی جانب سے مختلف مشورے دیئے جا رہے ہیں۔
بلاول بھٹو کو لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ ملیر سے حکیم بلوچ کے مستعفی ہونے سے خالی نشست دوسرا آپشن ہے۔ بلاول بھٹو لاڑکانہ سے اپنی والدہ کی نشست سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو الیکشن لڑنے سے پہلے پارٹی کا تنظیمی نیٹ ورک مکمل کرنا چاہتے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کے آئندہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں باضابطہ بلاول بھٹو کے الیکشن لڑنے کی تجویز زیرغور آئے گی۔