قمر زمان کائرہ نے ڈاکٹر عاصم کی ویڈیوز کو پیپلز پارٹی کے لئے دھمکی اور پاناما لیکس پر بلیک میلنگ کی کوشش قرار دے دیا۔ پروگرام پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر وزیر داخلہ نے جاری کی ہیں تو یہ جرم ہے۔ سپریم کورٹ نوٹس لے۔
لاہور: (یس اُردو) ڈاکٹر عاصم کی اعترافی ویڈیوز سے پیپلز پارٹی کے حلقوں میں ہلچل۔ پی پی نے ویڈیوز کو کھلی دھمکی اور پاناما لیکس پر بلیک میلنگ قرار دے دیا۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا ویڈیوز کی ٹائمنگ اہم ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا اگر وزارت داخلہ نے یہ ویڈیو جاری کی ہے تو یہ ریاست کے اہم وزیر کی مخالفین کی تفتیش میں مداخلت ہے سپریم کورٹ نوٹس لے۔ ذرائع کا کہنا ہے سامنے آنے والی ویڈیوز ڈاکٹر عاصم کے ان طویل بیانات کا صرف ٹریلر ہیں جو انہوں نے گرفتاری کے دوران تفتیشی اداروں کو دئیے ہیں