ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پیپلز پارٹی کے نامزدامیدواروں کی انتخابی مہم کے آغاز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
این اے 60راولپنڈی کے اہم ترین حلقہ میں جیالوں کا پاور شو
این اے60کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں سے منتخب ہونے والوں نے سیاسی اداکاری بہت کی مگر عوامی خدمت کو کبھی اہمیت نہیں دی، مختار عباس
این اے60کے عوام کیلئے پینے کے پانی اورزندگی کی بنیادی ضروریات کیلئے کسی فورم پر آواز نہیں اٹھائی گئی۔مختار عباس
این اے60سے تعلق رکھنے والے دوسری پارٹیوں کے امیدواروں نے ٹاک شوز میں تو بہت حصہ لیا مگر ہمیشہ گالی گلوچ کے علاوہ کبھی حلقہ کے عوام کا ذکر تک نہیں کیا۔مختار عباس
میرا جینا مرنا این اے60کے عوام کے ساتھ ہے، پارٹی اور غریب عوام کے اعتماد کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں، نذر عباس
عوام اور جمہوریت کیلئے جتنی قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی نے دیں ہیں اتنی قربانیاں کسی جمہوری جماعت کے حصے میں نہیں آئیں، راحت کاظمی
راولپنڈی(خصوصی رپورٹر )جڑواں شہروں میں قومی اسمبلی کے انتہائیمقبول ترین حلقہ این اے 60سے پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کا شاندار آغاز کردیا گیا۔اس موقع پربلاول بھٹو فورس راولپنڈی ڈویژن اور سٹی کے عہدیداروں نے ڈھوک کشمیریاں راولپنڈی میںقومی اسمبلی کیلئے نامزد امیدوار مختار عباس اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نذر عباس شاہ اور جیالوں کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔اس موقع پرمہمان خصوصی این اے 60 امیدوار برائے قومی اسمبلی مختار عباس، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی11نذر عباس شاہ کے علاوہ عمار ترک ڈویژنل نائب صدر پی پی، چوہدری اسد پرویز نائب صدر پی پی پنجاب، اثر کیانی، ڈویژنل صدر پی ایس ایف ، سید راحت کاظمی امیدوار برائے حلقہ این اے 62راولپنڈی، شفیق جدون کینٹ 1،رمضان لغاری صدر پیپلز یونٹی، سہیل مختارجنرل سیکرٹری پیپلز یونٹی،فیاض یعقوب سینئر پی پی راہنما، فیض اکبر جنجوعہ مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو فورس اور مرزاخیام ، شیخ فیاض ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری، ملک حیدر سٹی صدر بلاول بھٹو فورس،سید معارف ڈویژنل جوائنٹ سیکرٹری، شیخ سہیل فنانس سیکرٹری ، حاجی مشتاق، شیخ محمد ساجداور جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر قومی اسمبلی کیلئے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار مختار عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جیسے ورکرز کسی سیاسی جماعت کو نہیں ملے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دونوں ادوار میں این اے 60سے منتخب گزشتہ امیدواروں نے حلقہ کے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کیا انہوں نے کہا کہ نام نہاد فرزند راولپنڈی اور ایفی ڈرین عباسی نے ٹاک شوز میں گالی گلوچ تو بہت کی مگر حلقے کے عوام کیلئے کبھی ایک لفظ تک نہ کہا۔ انہوں نے کہا کہ حلقے میں صاف پانی اور سیوریج کے شدید مسائل ہیں ۔ یہاں کے لوگوں کی غربت صاف نظر آرہی ہے مگر حکمرانوں نے پانچ سالوں میں حلقہ کے عوام کیلئے ایک بھی سکیم کا اجراء نہیں کیا جو کہ انہتائی قابل مذمت ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نذر عباس شاہ نے کہا کہ میں گزشتہ 40سال سیاست میں ہوں اور ہمیشہ انہوں نے بغیر کسی غرض و لالچ کے بھٹو شہید کے فلسفے کے عین مطابق متوسط طبقے کی سیاست کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسی حلقے نے انہیں اس مقام تک پہنچایا ہے اور وہ پارٹی قیادت اور پارٹی ورکرز اور دوستوںکے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا اور وہ اپنے تن من دھن سے اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنمائوں سید راحت کاظمی، فیاض یعقوب اور راجہ عمران حیدر ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بلاول بھٹو فورس کو یہ اعزاز بخشا کہ وہ حلقے میں غریب عوام کی آواز بن سکیں اور انہیں اپنے حقوق کیلئے متحد کرسکیں۔۔ انہوں نے مرزاخیام ، شیخ فیاض ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری، ملک حیدر سٹی صدر بلاول بھٹو فورس،سید معارف ڈویژنل جوائنٹ سیکرٹری، شیخ سہیل فنانس سیکرٹری ، حاجی مشتاق، شیخ محمد ساجد اور پیپلز یونٹی کے اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے بھر پور تعاون سے حلقہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کو متحد کرنے میں مدد ملی۔