پیرس، پاکستان پیپلز پارٹی فرانس اورپاکستان پیپلز پارٹی سپین کے راہنمائوں کی ملک ہاوس پیرس میں خصوصی ملاقات
پیرس؍ اسلام آباد( نمایندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس اورپاکستان پیپلز پارٹی سپین کے راہنمائوں کی ملک ہاوس پیرس میں خصوصی ملاقات ہوئی جس میں عبدالستارملک رہنما پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسی اورقاری فاروق احمد فاروقی سابقہ چیف آرگنائزر پیپلزپارٹی فرانس کی طرف سے سابقہ صدر پیپلز پارٹی سپین عمر فاروق رانجھا کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔جس میں بالخصوص پارٹی کے اہم ترین امور پر تبادلہ خیال پیپلزپارٹی کو یورپ میں منظم کرنے پرخصوصی گفتگو کی گئی اور اس سلسلے میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
تمام راہنمائوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو یورپ بھر میں تنظیم سازی کے ذریعے منظم کیا جائےا ور رابطوں کے سلسلے کو از سر نو مرتب کیا جائے تاکہ تمام کارکن یکجا ہو کر پارٹی کی تنظیم نو میں اہم کردار ادا کریں۔