PPP given the application for rally at the Old Terminal to the Commissioner Karachi
پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کی آمد پر کراچی ایئر پورٹ اولڈ ٹرمینل پر جلسہ کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لئے کمشنر کراچی کو درخواست دیدی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے پارٹی کے سابق کو چیئرمین کاشاندار استقبال کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ایئرپورٹ اولڈ ٹرمینل کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کا شایان شان استقبال ہوگا ، کسی بھی سرکاری افسر کا ٹرانسفر ہو سکتا ہے،کچھ لوگ تنازع کھڑےکرتے رہیں گے،ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔
پیپلزپارٹی نے درخواست میں سیکورٹی کے ساتھ دیگر انتظامات کرنے اور لائوڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت مانگی ہے۔