پیپلز پارٹی گوجرخان کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے 29 جون گوجرخان جلسہ کیلئے استقبال کی تیاریاں مکمل
گوجرخان؍راولپنڈی(ایس ایم حسنین) پیپلز پارٹی گوجرخان کے جیالوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے 29 جون گوجرخان جلسہ کیلئے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔ سٹی جنرل سیکرٹری عبدالرحمن مرزا ایڈووکیٹ نے ساتھیوں کے ہمراہ سینئر راہنمائوں کی استقبالیہ کمیٹی میں خصوصی شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو مہنگائی اورظالمانہ بجٹ کے خلاف آمدہ29جون گوجرخان میں جلسہ سے عام سے خطاب کریں گے جس میں پنجاب بھراور مرکزی پیپلز پارٹی کے راہنمااور کارکنان شرکت کریں گے۔
اس سلسلے میں گوجرخان کے جیالوں نے مشترکہ طور پر استقبالیہ کمیٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے اس سلسلے میں اہم اجلاس پیپلز پارٹی سٹی گوجرخان کے صدرطاہرراحیل اعوان ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پہ منعقد ہوا۔ جس میں پی پی گوجرخان کے سٹی جنرل سیکرٹری محمد رمضان مررزا ایڈووکیٹ، تحصیل جنرل سیکرٹری محسن صغیربھٹی کے علاوہ استقبالیہ کمیٹی کےسینئرزراہنماوں عبدالرحمان مرزا، یونس جونی گجر،ااورنگزیب بٹ،قاسم صغیربھٹی،جاویداشرف جنجوعہ، ٹھیکیداررمضان بن فیض عالم نے شرکت کی اورشرکاءکوجلسہ میں شرکت کی دعوت دی،شرکاءاورعلاقائی پارٹی کارکنان نےجلسہ میں بھرپور شرکت کااعلان کیا