پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کا اجلاس دفتر پی پی پی گوجرانوالہ میں ہوا جس میں ڈویژن کے تمام عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں کہا گیا کہ گوجرانوالہ ڈویژن 27 دسمبر کو گڑهی خدا بخش میں اپنا کیمپ لگائے گی جس میں ڈویژن بھر کے اضلاع سے آئے ہوئے قافلے شریک ہوں گے اجلاس میں کہا گیا کہ تمام تنظیمیں آنے والے الیکشن کی بھر پور تیاری کریں اور مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتاریں تنظيموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ جلد سے جلد یونین کونسل لیول پر اپنی تنظيميں مکمل کریں اور اس کی رپورٹ پنجاب سیکرٹریٹ اور ڈویژنل آفس کو بھیجیں جس کی صدارت گوجرنوالہ ڈویژن کے صدر دیوان شمیم اختر نے کی.