پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حسین حقانی کی کسی بھی رائے یا تبصرے سے پیپلز پارٹی متفق نہیں ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پاکستان پیپلز پارٹی نے امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی کی کسی بھی رائے یا تبصرے سے پیپلز پارٹی متفق نہیں ہے۔ حسین حقانی آرا اور تبصرے ان کے ذاتی ہیں۔ حسین حقانی کی رائے سے پیپلز پارٹی سے جوڑنا قطعی طور پر غلط ہے۔ پیپلز پارٹی حسین حقانی سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔