بنی گالا: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مسلح وارداتیں سندھ میں تحریک انصاف کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے کی علامت ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے کیمپ پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کا حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، سندھ حکومت تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔