کراچی: پیپلز پارٹی نے سندھ میں مسلسل تیسری مرتبہ اپنی حکومت بنا لی ہے اور رہنما مراد علی شاہ مسلسل دوسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ نے 97 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن کے شہریار مہر نے 61 ووٹ لیے۔ مراد علی شاہ سندھ اسمبلی کے 27ویں وزیراعلی منتخب ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے 3 امیدواروں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔